آبنائے ہرمز کے قریب ایک اور بھارتی بحری جہاز تباہ ہوگیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز کے قریب ایک اور بھارتی بحری جہاز تباہ ہوگیا جس پر مودی حکومت کا کوئی جواب نہیں آیا ہے۔عالمی منظرنامہ میں بے وقعت بھارت بحری جہازوں کو تباہی سے بچانے میں مکمل ناکام ہوگیا ہے۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات جانے والا بھارت کا بحری جہاز حملے سے تباہ ہونے کے بعد سمندر برد ہوگیا، بحری جہاز کی تباہی کے بعد واضح اقدام نہیں کرسکا اور نہ یہ بتا سکا کہ اس کے پیچھے کون تھا۔یہ پڑھیں: عمان کے ساحل پر بھارت کے تجارتی جہاز پر حملہبھارتی وزارت خارجہ حاجی علی نامی بھارتی جہاز کی تباہی کے بعد صرف مذمت کرنے تک محدود رہی ہے۔رائٹرز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا ایران جنگ کے بعد آبنائے ہرمز میں اب تک 2 دیگر بھارتی پرچم والے جہازوں پر بھی حملے ہوچکے ہیں۔بھارتی سینئر تجزیہ کار سوشانت سنگھ نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد مضبوط بھارتی قیادت جہازوں پر حملے روکنے میں ناکام ہے صرف مذمت سے کام چلا رہی ہے۔