امریکا نے نئی پابندیاں عائد کر دیں

Wait 5 sec.

امریکی وزارت خزانہ نے لبنان میں حزب اللہ سے وابستہ افراد پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے حزب اللہ کےحمایت یافتہ 9 لبنانی شخصیات کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔پابندیوں کی زد میں لبنانی پارلیمنٹ، سیکیورٹی اور فوجی شعبوں سے وابستہ افراد شامل ہیں۔ امریکا نے ایران نواز عناصر پر لبنانی ریاستی اداروں میں اثرورسوخ کا الزام عائد کیا ہے۔واشنگٹن نے حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کو مکمل غیر مسلح کیا جائے۔