یہ ایک ایسی ابھرتی ہوئی ’صنعت‘ ہے جہاں سکرین شاٹس میں ہزاروں ڈالروں کی آمدن کا دعویٰ بعض اوقات ان لوگوں کی طرف سے کیا جاتا ہے جنھیں انگریزی آتی ہے نہ اپنے عمل سے ہونے والے ممکنہ نقصان کا اندازہ ہے۔ مصنوعی ذہانت کا استعمال ایک خطرناک رجحان میں کیسے تبدیل ہو رہا ہے، کیا واقعی پاکستان میں اس کی منظم موجودگی ہے اور ملک کو اس سے کیا نقصان ہو سکتا ہے۔