’کمپرومائزڈ پی ایم نے ٹریڈ ڈیل نہیں، اڈانی کی رِہائی کا سودا کیا‘، امریکہ سے آئی ایک خبر پر راہل گاندھی کا سخت رد عمل

Wait 5 sec.

ہندوستان کے معروف صنعت کار گوتم اڈانی کی کمپنی سے منسلک ایک کیس جو امریکہ میں چل رہا تھا، اس کو ختم کیے جانے کی خبر نے ایک نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ دراصل ’بلومبرگ‘ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی اتھارٹی گوتم اڈانی کے خلاف چل رہے دھوکہ دہی کے کیس کو ختم کرنے کی طرف قدم بڑھا رہی ہے۔ امریکہ سے سامنے آئی اس رپورٹ کے بعد کانگریس نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ کانگریس نے ’بلومبرگ‘ کی اس رپورٹ کا عنوان بشکل اسکرین شاٹ اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کیا ہے، اور لکھا ہے کہ ’’امریکہ میں اڈانی پر چل رہا فراڈ کیس بند ہو جائے گا۔ اب صاف ہے کہ مودی نے امریکہ کے ساتھ یکطرفہ (تجارتی) معاہدہ اس لیے کیا تاکہ اڈانی کو راحت مل سکے۔‘‘अमेर‍िका में अडानी पर चल रहा फ्रॉड का केस बंद हो जाएगा.अब साफ है क‍ि मोदी ने अमेर‍िका के साथ एकतरफा डील इसल‍िए की ताक‍ि अडानी को राहत म‍िल सके.यही वजह है क‍ि मोदी अमेर‍िका के आगे खुलकर बोल नहीं पाते हैं. ट्रंप ज‍ितना कहते हैं, मोदी उतना ही करते हैं.मोदी पूरी तरह से… pic.twitter.com/QE6fNniGl9— Congress (@INCIndia) May 15, 2026کانگریس نے اڈانی معاملہ میں پی ایم مودی کو پوری طرح کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ’’اسی وجہ سے مودی امریکہ کے آگے کھل کر بول نہیں پاتے ہیں۔ ٹرمپ جتنا کہتے ہیں، مودی اتنا ہی کرتے ہیں۔ مودی پوری طرح سے کمپرومائزڈ ہیں۔‘‘ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے بھی اس معاملہ میں اپنا تلخ رد عمل ظاہر کیا ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر صاف لفظوں میں لکھا ہے کہ ’’کمپرومائزڈ پی ایم نے ٹریڈ ڈیل نہیں، اڈانی کی رِہائی کا سودا کیا۔‘‘Compromised PM ने trade deal नहीं, अडानी की रिहाई का सौदा किया।— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) May 15, 2026کانگریس نے مزید ایک معاملہ میں مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ دراصل ’دی اکونومک ٹائمز‘ نے روس سے ایندھن کی خرید میں چھوٹ کی مدت کار بڑھانے سے متعلق حکومت ہند کی امریکہ سے گزارش پر ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ اس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’مودی حکومت نے ملک کی انرجی سیکورٹی معاملہ پر امریکہ کے سامنے جو خود سپردگی کی، اس کی قیمت پورا ملک پٹرول، ڈیزل، گیس کی شدید قلت سے ادا کر رہا ہے۔‘‘ کانگریس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’’پہلے مودی حکومت نے امریکہ کے کہنے پر روس سے سستا تیل خریدنا بند کیا۔ پھر جنگ کے درمیان امریکہ نے ہندوستان کو روس سے تیل خریدنے کی چھوٹ دی، جو 16 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔ اب ایک بار پھر مودی حکومت بجائے خود ملک کے مفاد میں فیصلہ لینے کی جگہ ٹرمپ کے آگے گڑگڑا رہی ہے، روس سے تیل خریدنے کی اجازت مانگ رہی ہے۔‘‘मोदी सरकार ने देश की energy security का अमेर‍िका के सामने जो समर्पण किया उसकी कीमत पूरा देश पेट्रोल, डीजल, गैस की भारी किल्लत से चुका रहा है।पहले मोदी सरकार ने अमेरिका के कहने पर रूस से सस्ता तेल खरीदना बंद किया। फिर युद्ध के बीच में अमेर‍िका ने भारत को रूस से तेल खरीदने की… pic.twitter.com/hJwhS6r5F6— Congress (@INCIndia) May 15, 2026مودی حکومت پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ جو فیصلہ ہمارا ہونا چاہیے تھا، اس کی اجازت ایک تیسرے ملک سے طلب کی جا رہی ہے۔ اس سے زیادہ ملک کی سالمیت اور خود مختاری کا کیا مذاق بنے گا۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ ’’ایپسٹین فائل اور اڈانی کی وجہ سے مودی ہندوستان کے وقار کا سودا کر رہے ہیں۔ ہم کس ملک سے تیل لیں گے، یہ طے کرنے والا امریکہ کون ہوتا ہے؟‘‘ ساتھ ہی کانگریس نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’ہندوستان کا فیصلہ ہندوستان لے گا، ہم ہندوستان کے لوگ لیں گے، نہ کہ وہائٹ ہاؤس میں بیٹھا کوئی امریکی۔‘‘ آخر میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’’ایک کمپرومائزڈ وزیر اعظم کا خمیازہ پورا ملک بھگت رہا ہے۔ شرمناک!‘‘