نتیش کمار کے دہلی جاتے ہی بہار میں پہلا انتخاب ہاری جے ڈی یو، ایم ایل سی ضمنی انتخاب میں آر جے ڈی نے دی شکست

Wait 5 sec.

بہار میں قیادت کی تبدیلی اور سمراٹ چودھری کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد این ڈی اے کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) کی ایک سیٹ کے لیے ضمنی انتخاب ہوا، جس میں جے ڈی یو کے امیدوار کنہیا پرساد کو شکست دینے میں آر جے ڈی کے امیدوار سونو رائے کامیاب رہے۔ بھوجپور-بکسر کی ایم ایل سی سیٹ پر اب آر جے ڈی کا قبضہ ہو گیا ہے۔بہار کے انتخابی نتائج پر ادھو ٹھاکرے کا طنز- ’کیا تیجسوی کی ریلیوں میں اے آئی سے بھیڑ اکٹھی ہوئی تھی؟‘واضح رہے کہ بھوجپور-بکسر لوکل باڈیز کی قانون ساز کونسل سیٹ پر جے ڈی یو کا قبضہ تھا۔ اس سیٹ سے جے ڈی یو کے رادھا چرن ساہ ایم ایل سی تھے، جو 2025 کے اسمبلی انتخاب میں رکن اسمبلی (ایم ایل اے) منتخب ہو گئے ہیں۔ ایسے میں انہوں نے ایم ایل سی کی سیٹ سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کی وجہ سے یہ ضمنی انتخاب ہوا ہے۔ قانون ساز کونسل کے ضمنی انتخاب میں جے ڈی یو اور آر جے ڈی سمیت 6 امیدوار میدان میں اپنی قسمت آزما رہے تھے۔ سمراٹ چودھری کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد بہار میں یہ پہلا انتخاب ہوا ہے، جس میں این ڈی اے کے امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آر جے ڈی کے سونو رائے نے تقریباً 340 ووٹوں سے شاندار جیت حاصل کی ہے۔ایم ایل سی ضمنی انتخاب میں ووٹرس (مکھیا، وارڈ ممبرز، بی ڈی سی وغیرہ) تھے، جو اقتدار میں شامل جے ڈی یو کے امیدوار کنہیا ساہ کے بجائے اپوزیشن آر جے ڈی کے سونو رائے کے حق میں کھڑے نظر آئے۔ بنیادی مقابلہ آر جے ڈی اور جے ڈی یو کے درمیان ہی مانا جا رہا تھا، جس میں اپوزيشن نے بازی مار لی۔ بھوجپور اور بکسر کا علاقہ سیاسی طور پر کافی سرگرم مانا جاتا ہے۔ این ڈی اے جو کہ فی الحال بہار کے اقتدار میں ہے۔ بی جے پی کے سمراٹ چودھری کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد یہ پہلا انتخاب ہوا ہے۔ 2025 کے اسمبلی انتخاب میں شکست کے بعد آر جے ڈی کے لیے ایم ایل سی کا ضمنی انتخاب جیتنا کسی آب حیات سے کم نہیں ہے اور جے ڈی یو کا ہارنا این ڈی اے کے لیے ایک بڑا نفسیاتی جھٹکا ہے۔भोजपुर बक्सर स्थानीय प्राधिकार निर्वाचन क्षेत्र में राष्ट्रीय जनता दल के प्रत्याशी श्री सोनू कुमार राय जी की प्रबल जीत पर उन्हें एवं समस्त राष्ट्रीय जनता दल के समस्त कार्यकर्ताओं एवं समर्थकों को जीत की बधाई एवं शुभकामनाएं।@yadavtejashwi #RJD #bihar #india pic.twitter.com/Cfq9Rezd3P— Rashtriya Janata Dal (@RJDforIndia) May 14, 2026سونو رائے کی جیت پر آر جے ڈی کی جانب سے انہیں مبارکباد دی گئی ہے۔ آر جے ڈی کے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل سے لکھا گیا کہ ’’بھوجپور-بکسر لوکل باڈیز انتخابی حلقے میں راشٹریہ جنتا دل کے امیدوار جناب سونو کمار رائے کی شاندار جیت پر انہیں اور راشٹریہ جنتا دل کے تمام کارکنان اور حامیوں کو جیت کی مبارکباد اور نیک خواہشات۔‘‘راجیہ سبھا انتخاب: بہار کی پانچوں سیٹوں پر این ڈی اے امیدوار کو ملی کامیابی، آر جے ڈی کا سخت رد عمل آیا سامنےقابل ذکر ہے کہ یہ سیٹ ایم ایل سی رادھا چرن ساہ کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔ وہ سندیش اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے استعفیٰ دیا تھا۔ جے ڈی یو نے رادھا چرن ساہ کے بیٹے کنہیا پرساد کو ہی ضمنی انتخاب میں امیدوار بنایا تھا۔ پارٹی اپنی فتح یقینی مان کر چل رہی تھی لیکن اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اگر آر جے ڈی کے امیدوار سونو کمار رائے کی بات کریں تو وہ سابق ایم ایل سی لال داس رائے کے بیٹے اور آر جے ڈی کے سابق رکن اسمبلی وجیندر یادو کے داماد ہیں۔