’میلونی، میلوڈی‘ کیا ہورہا ہے؟ مودی کیسی حرکتیں کررہے ہیں‘

Wait 5 sec.

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے اٹلی کے دورے پر وزیراعظم جارجیا میلونی کو تحفے میں میلوڈی نام کی ’ٹافیاں‘ دے دیں۔کانگریس کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو  اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب انہوں نے اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کو ’ٹافیاں‘ تحفے میں دے دیں۔کانگریس کے رہنما نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’میلونی، میلونی، میلوڈی میلوڈی‘ یہ کیا ہورہا ہے، آپ ملک کے وزیراعظم ہیں، 140 کروڑ لوگوں کا لیڈر ہوکر آپ یہ کیسی حرکتیں کررہے ہو، کیا مذاق ہے۔واضح رہے کہ میلونی نے بھی مودی کے ساتھ ٹافیوں کا پیکٹ دکھایا اور کہا کہ بہت ہی اچھی ٹافیاں نریندر مودی نے تحفے میں دی ہیں۔https://urdu.arynews.tv/wp-content/uploads/2026/05/meloni.mp4واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپنے پانچ ملکی دورے کے آخری مرحلے میں اٹلی کے دارالحکومت روم پہنچ چکے ہیں۔ہوائی اڈے پر اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ مودی کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے نہایت اہم ہے۔اس دورے کے دوران ان کی اطالوی صدر سرجیو متاریلا اور وزیر اعظم جارجیا میلونی سے ملاقاتیں طے ہیں۔