امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے مشرقِ وسطیٰ کے دو عہدے داروں کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایران پر دوبارہ حملے کی تیاری کر رہے ہیں اور یہ جنگ بندی کے بعد سب سے وسیع فوجی تیاریاں ہیں۔ دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو اُن مقامات پر جوابی حملے کیے جائیں گے جنھیں پہلے نشانہ نہیں بنایا گیا تھا۔