تھائی لینڈ میں ٹرین اور بس میں خوفناک تصادم کی ویڈیو سامنے آگئی

Wait 5 sec.

تھائی ہلینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ٹرین اور بس میں خوفناک تصادم کی ویڈیو سامنے آگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ٹرین اور بس میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی حادثے کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین بس سے ٹکراتی ہے اور قریب موجود دیگر گاڑیوں کو بھی پٹری پر گھسیٹتی ہوئی لے جاتی ہے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں ٹرین، بس، کاریں اور موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے بعد متعدد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد شعلے ٹھنڈے کیے، گاڑیوں کے ملبے میں پھنسے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تھائی حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔