ریاض (16 مئی 2026): سعودی عرب نے حج قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائے جانے کا انتباہ جاری کر دیا۔سعودی وزارت داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی سے خبردار کیا۔ جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق ویزہ مدت ختم ہونے کے بعد قیام پر 50 ہزار ریال جرمانہ ہوگا جبکہ 6 ماہ قید اور ملک بدری کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔بیان میں غیر ملکی شہریوں سے تعاون اور خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے کی اپیل کی گئی۔عازمین حج کی سہولت کیلیے اہم ہدایاتقبل ازیں، سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے حج 2026 کے حوالے سے عازمین حج کی سہولت اور رہنمائی کیلیے اہم نکات پر مبنی گائیڈ جاری کی۔وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ عازمین حج کے آرام و تحفظ کیلیے جاری کردہ اہم ہدایات کا مقصد ان کے سفر حج کو آسان اور جامع بنانا ہے تاکہ وہ ضوابط کے مطابق آرام و سکون سے فریضہ ادا کریں۔جانب سے جاری کی گئی ہدایات میں حرم مکی الشریف کے مختلف مقامات کی وضاحت کی گئی، مسجد الحرام میں کن راستوں سے داخل ہوں، ان ٹریکس کے بارے میں بھی وضاحت کی گئی جن سے ہوتے ہوئے طواف کعبہ اور سعی کیلیے باآسانی پہنچا جا سکتا ہے۔یہ بھی پڑھیں: حج سیزن 2026: عازمین کیلیے 33 ہزار سے زیادہ بسیں، 5 ہزار ٹیکسیاںمزید کہا گیا کہ مسجد الحرام میں ویل چیئر اور الیکٹریکل چیئرز کیلیے مخصوص راستے موجود ہیں جن پر ویل چیئرز کی سہولت فراہم کی گئی ہے، سعی کا مقام صرف سعی (راہداری) کرنے والوں کیلیے ہی مخصوص ہے یہاں بیٹھنے سے گریز کریں۔عازمین حج کی جسمانی سلامتی کے حوالے سے ہدایات کی گئی کہ وہ مسجد الحرام میں ازدحام کے اوقات میں ماسک کا استعمال کریں۔وزارت کی جانب سے حج ضوابط پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں جانے قانون شکنی ہے جس پر سخت سزائیں مقرر ہیں۔