اسرائیلی کا القسام بریگیڈز کے سینئر ترین کمانڈر عزالدین الحداد کی شہادت کا دعویٰ

Wait 5 sec.

غزہ(16 مئی 2026): اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے غزہ میں ایک فضائی حملے کے دوران حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سینئر ترین رکن عزالدین الحداد کو شہید کر دیا ہے۔اسرائیلی فضائیہ نے غزہ شہر کے علاقے رمل میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بناتے ہوئے غیر معمولی حملہ کیا تاہم حماس یا القسام بریگیڈز کی جانب سے فی الحال اس دعوے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے کچھ ہی دیر بعد انہیں عزالدین الحداد کی موت کی حتمی تصدیق موصول ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق جس وقت اپارٹمنٹ پر حملہ کیا گیا، اسی دوران وہاں موجود ایک گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں مزید چار افراد شہید ہوئے۔فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ عزالدین الحداد القسام بریگیڈ کی اس پانچ رکنی سپریم کونسل کے آخری حیات رکن تھے جو محمد الضیف، یحییٰ سنوار اور محمد سنوار کی شہادت کے بعد عسکری امور چلانے کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔اسرائیل اس کارروائی کو حماس کی عسکری قیادت کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دے رہا ہے، تاہم القسام بریگیڈز کی جانب سے تاحال اپنے سینیئر کمانڈر کی شہادت کے حوالے سے خاموشی اختیار کی گئی ہے۔