’سکم ڈے‘ کے موقع پر ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی نے ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی

Wait 5 sec.

آج ہی کے روز 51 سال قبل 16 مئی 1975 کو سکم ہندوستان کی 22 ویں ریاست بنا تھا۔ اس خاص موقع پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ ’’سکم کے 51 ویں یوم تاسیس کے موقع پر وہاں کے عوام کو دلی مبارکباد۔ 1975میں اندرا گاندھی کی قیادت میں ہندوستانی یونین میں شامل ہونے کے بعد سے سکم امن، ترقی اور ہم آہنگی کی ایک روشن علامت بن کر ابھری ہے۔‘‘Warm greetings to the people of Sikkim on the occasion of its 51st Statehood Day.Since joining the Indian Union in 1975 under the leadership of Smt. Indira Gandhi, Sikkim has emerged as a shining symbol of peace, progress, and harmony.Its breathtaking Himalayan beauty,… pic.twitter.com/99SjY6mi9y— Mallikarjun Kharge (@kharge) May 16, 2026کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں مزید لکھتے ہیں کہ ’’ہمالیہ کی دلکش خوبصورتی، متنوع روایات اور شاندار ثقافتی ورثہ ہندوستان کی روح کو مزید تقویت بخشتا ہے۔ دعا ہے کہ سکم کے عوام کو آنے والے سالوں میں خوشحالی، کامیابی اور مسلسل ترقی نصیب ہو۔‘‘Best wishes to the people of Sikkim on their Statehood Day.Blessed with abundant natural beauty, a rich cultural heritage, and vibrant traditions, Sikkim stands as a shining example of harmony and resilience.May the state continue to flourish and thrive. pic.twitter.com/2GsWOcu4JY— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) May 16, 2026لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی ’ایکس‘ پر لکھتے ہیں کہ ’’ سکم کے یوم تاسیس کے موقع پر وہاں کے عوام کو دلی مبارکباد۔ بے پناہ قدرتی خوبصورتی، بھرپور ثقافتی ورثے اور متنوع روایات سے مالا مال، سکم ہم آہنگی اور ہمت و استقامت کی ایک روشن مثال ہے۔ دعا ہے کہ یہ ریاست اسی طرح ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رہے۔‘‘Warm greetings on Sikkim Day. Today, we celebrate the rich culture, breathtaking beauty, and proud heritage of Sikkim known for peace, progress, and harmony. Wishing the people of Sikkim continued prosperity and happiness. pic.twitter.com/bUmWjwnZZ6— Congress (@INCIndia) May 16, 2026ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی کے علاوہ کانگریس نے بھی اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل سے سکم کے یوم تاسیس کے موقع پر وہاں کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ پوسٹ میں لکھا کہ ’’سکم ڈے کے موقع پر دلی مبارکباد۔ آج ہم سکم کی عظیم ثقافت، دلکش قدرتی حسن اور قابل فخر ورثے کا جشن منا رہے ہیں، جو امن، ترقی اور ہم آہنگی کے لیے جانا جاتا ہے۔ سکم کے عوام کے لیے مسلسل خوشحالی اور خوشیوں کی دعا۔‘‘