سعودی عرب: عازمینِ حج کی سہولت کے لیے اہم ہدایات جاری

Wait 5 sec.

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں وزارتِ داخلہ نے حج 2026 کے حوالے سے عازمینِ حج کی سہولت اور رہنمائی کے لیے اہم نکات پر مبنی گائیڈ جاری کی ہے۔سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ضیوف الرحمن (عازمینِ حج) کے آرام و تحفظ کے لیے جاری کردہ اہم ہدایات کا مقصد ان کے سفرِ حج کو آسان اور جامع بنانا ہے تاکہ وہ ضوابط کے مطابق آرام وسکون سے فریضہ ادا کریں۔وزارت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات میں حرم مکی الشریف کے مختلف مقامات کی وضاحت کی گئی ہے، مسجد الحرام میں کن راستوں سے داخل ہوں، ان ٹریکس کے بارے میں بھی وضاحت کی گئی ہے جن سے ہوتے ہوئے طواف کعبہ اور سعی کے لیے باآسانی پہنچا جاسکتا ہے۔ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام میں ویل چیئر اور الیکٹریکل چیئرز کے لیے مخصوص راستے موجود ہیں جن پر ویل چیئرز کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ سعی کا مقام صرف سعی (راہداری) کرنے والوں کے لیے ہی مخصوص ہے یہاں بیٹھنے سے گریز کریں۔عازمین حج کی جسمانی سلامتی کے حوالے سے ہدایات کی گئی ہے کہ وہ مسجد الحرام میں ازدحام کے اوقات میں ماسک کا استعمال کریں۔سعودی عرب کی مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی حکام کی اشتعال انگیزی کی شدید مذمتوزارت کی جانب سے حج ضوابط پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں جانے قانون شکنی ہے جس پر سخت سزائیں مقرر ہیں۔