جو لوگ پارٹی چھوڑنا چاہتے ہیں، ان کے لیے دروازے کھلے ہیں، ممتا بنرجی

Wait 5 sec.

کولکتہ: بھارت میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی چیئرپرسن ممتا بنرجی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ایک ’متحدہ پلیٹ فارم‘ کی تشکیل پر زور دیا ہے۔ انہوں نے قومی جماعتوں کے ساتھ ساتھ بائیں بازو اور انتہائی بائیں بازو کے نظریات رکھنے والی جماعتوں پر بھی زور دیا کہ وہ بنگال اور دہلی دونوں جگہوں پر بی جے پی کے خلاف متحد ہوں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بھی سیاسی جماعت اس سلسلے میں مجھ سے بات کرنا چاہتی ہے، تو میں اس معاملے پر تبادلہ خیال کے لیے دستیاب ہوں۔ یہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارا پہلا دشمن بی جے پی ہے۔ وہ ملک اور بنگال کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ممتا بنرجی کا کہنا تھا کہ میں این جی اوز اور دیگر غیر جانبدار پلیٹ فارمز سے بھی اپیل کروں گی کہ وہ اس تحریک میں شامل ہوں۔ اپوزیشن کے تمام قومی رہنماؤں نے مجھ سے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی سونیا گاندھی، راہول گاندھی، ملکارجن کھڑگے، ادھو ٹھاکرے اور تیجسوی یادو سے بات چیت ہوئی ہے۔ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے لوگ دیگر ریاستوں سے آئے ہوئے غنڈوں کی مدد سے بنگال کے عوام پر تشدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا، "کچھ غنڈوں نے میرے گھر اور ابھشیک کی رہائش گاہ کے سامنے ہنگامہ آرائی کی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کئی لوگوں، بالخصوص ٹی ایم سی کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے اور انہیں ان کے گھروں سے بھی نکال دیا گیا ہے۔زیادتی کے بڑھتے واقعات، ممتا بنرجی نے مودی کو کیا مشورہ دیا؟بنرجی نے واضح کیا کہ وہ اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ کاروباری مفادات رکھنے والے لوگ ان کی پارٹی کا ساتھ نہیں دیں گے۔ انہوں نے سخت لہجے میں کہا "وہ خود کو ان لوگوں کے ساتھ جوڑ لیں گے جو اقتدار میں ہیں۔ جو لوگ (پارٹی چھوڑ کر) جانا چاہتے ہیں، ان کے لیے دروازہ کھلا ہے۔”