کویت میں اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی، 17 گرفتار

Wait 5 sec.

کویت: کویت کی وزارتِ داخلہ نے اقامتی اور لیبر قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں اور سرکاری املاک کے غیر قانونی استعمال کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ ایک مشترکہ تفتیشی مہم کے دوران 17 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، یہ فیلڈ آپریشن سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کے آپریشنز ڈیپارٹمنٹ نے پبلک اتھارٹی فار یوتھ اور اسپورٹس کمیٹی کے تعاون سے انجام دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور انہیں متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔سیکیورٹی مہم کے دوران حکام نے زمین کے چار ایسے پلاٹوں کی بھی نشاندہی کی جنہیں قانون کے برعکس دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ان پلاٹوں پر غیر قانونی طور پرکارپینٹری (صوفہ و فرنیچر) کی ورکشاپس، ایک فیکٹری، شادی بیاہ کے سامان کے گودام اور مزدوروں کے لیے رہائشی کوارٹرز بنا رکھے گئے تھے۔آپریشن کے دوران سرکاری املاک پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے قائم ‘مشترکہ کمیٹی’ نے پبلک اتھارٹی فار یوتھ کے نمائندوں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تمام خلاف ورزی کرنے والی املاک کے بجلی کے کنکشن کاٹ دیے۔اسپین میں موجود لاکھوں غیر قانونی تارکینِ وطن کیلیے خوشخبریوزارتِ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں سیکیورٹی اور تفتیشی مہم کا یہ سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا تاکہ تجاوزات کا خاتمہ کیا جا سکے اور اقامتی و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کا محاسبہ کیا جا سکے۔