واشنگٹن(16 مئی 2026): اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں پینتالیس دن کی توسیع کر دی گئی۔امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری جنگ بندی میں مزید 45 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق جنگ بندی میں توسیع کا یہ اہم فیصلہ امریکی ثالثی میں ہونے والے دو روزہ نتیجہ خیز اور کامیاب مذاکرات کے بعد کیا گیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اگلے مرحلے کے سیکیورٹی اور سیاسی مذاکرات کا شیڈول بھی طے کر لیا گیا ہے۔ اسرائیل اور لبنان کے درمیان سیکیورٹی امور سے متعلق اہم مذاکرات 29 مئی کو امریکی محکمہ دفاع میں ہوں گے۔سیکیورٹی مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی سطح کے باقاعدہ مذاکرات 2 اور 3 جون کو دوبارہ شروع ہوں گے۔ امریکی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ جنگ بندی میں اس توسیع اور آئندہ ہونے والے مذاکرات سے خطے میں پائیدار امن کے قیام میں مدد ملے گی۔اسرائیل کا جنوبی لبنان میں واپس آنے والے شہریوں پر حملہ، 22 افراد شہید