ایران کاجے ڈی وینس کو خفیہ پیغام ،ٹرمپ کے داماد سے متعلق سنسنی خیزانکشاف

Wait 5 sec.

تہران : ایران نے امریکی نائب صدرکومذاکرات سےمالی فائدہ اٹھانےوالوں کے نام بتا دیے اور جےڈی وینس کو خفیہ پیغام میں کہا جیرڈ کشنر اوراسٹیو وٹکوف مذاکراتی عمل کو مالی فائدے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کے حوالے سے ایک انتہائی سنسنی خیز سفارتی انکشاف سامنے آیا۔امریکی معروف ویب سائٹ "دی نیوز ری پبلک” کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو ایک خفیہ پیغام بھیج کر انکشاف کیا ہے کہ جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف جاری مذاکراتی عمل کو اپنے ذاتی مالی فائدے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔رپورٹ میں کہنا تھا کہپ یہ پیغام جون میں سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ایک ثالث کے ذریعے جے ڈی وینس تک پہنچایا گیا تھا۔خفیہ پیغام میں وینس کو خبردار کیا گیا کہ جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف کی مذاکراتی عمل میں موجودگی 17 جون کے فریم ورک کو مستقل معاہدے میں تبدیل کرنے کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔ایرانی حکام کا موقف ہے کہ یہ دونوں شخصیات مذاکرات کے دوران حاصل ہونے والی اندرونی معلومات کو مالیاتی منڈیوں میں غیر قانونی فائدے حاصل کرنے کے لیے استعمال کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں۔ایرانی مذاکرات کاروں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ جیرڈ کشنر کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو مذاکرات کی اندرونی تفصیلات بار بار فراہم کی جا رہی ہیں۔ ایرانی حکام کے تخمینے کے مطابق، اس مبینہ اندرونی ہیرا پھیری اور معلومات کے غلط استعمال سے بنائی گئی رقم کی مالیت جون تک 9 ارب ڈالر تک پہنچ چکی تھی۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان انا کیلی نے اس رپورٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ایسا کوئی بھی پیغام کبھی امریکا تک نہیں پہنچایا گیا اور یہ رپورٹ محض ایران کے من گھڑت موقف کی حمایت کرتی ہے۔ اس رپورٹ میں کیے گئے تمام دعوے سراسر بے بنیاد اور حقیقت سے دور ہیں۔”