’امریکا میں دہشت گرد حملوں میں بڑی کمی آئی ہے‘

Wait 5 sec.

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا میں دہشت گرد حملوں میں  بڑی کمی آئی ہے۔دہشت گردی سے متعلق واشنگٹن میں منعقدہ وزارتی اجلاس میں وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ داعش کے عروج  کےو قت جہادی دہشت گرد حملے کرتے تھے انسدادِ دہشت گردی کی کامیاب حکمت عملی سےحملوں میں دو تہائی تک کمی آئی، جہادیوں کے یورپ پر حملوں میں 97فیصد تک کمی آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کاخطرہ مکمل ختم نہیں ہوا یہ اب بھی موجود ہے دہشت گردی کاخطرہ تب تک  برقرار رہے گا جب تک امیگریشن نظام کمزور ہو گا، امیگریشن نظام خطرات کو ملک میں آنے دے گا تو دہشت گردی کا خطرہ رہےگا۔