بجلی گھروں پر حملہ ہوا تو۔۔ ایران نے جوابی تیار کر لی

Wait 5 sec.

امریکا کی توانائی تنصیبات پر حملوں کی دھمکیوں پر ایران نے جوابی حکمت عملی  تیار کر لی۔خبرایجنسی کے مطابق ایران کی جانب سے بجلی گھروں پر امریکی حملوں کی صورت میں  باب المندب بند کرنے کی تیاریاں ہیں۔ایران نے باب المندب بند کرنے سے متعلق حوثیوں تک پیغام پہنچا دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ اگر بجلی گھروں پر حملہ ہوا تو ایران کی جانب سے باب المندب بند کر دیا جائے گا۔ٹرمپ انتظامیہ ایران پر بڑے پیمانے پر بمباری کے لیے تیاری کرنے لگیباب المندایرانی پاسدارانِ انقلاب نے سخت ترین ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا "اگر ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی گئی، تو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو فائدہ پہنچانے والی تمام گزرگاہیں بند کر دی جائیں گی، علاقائی توانائی کی برآمدات یا تو اب سب کے لیے ہوں گی یا پھر کسی کے لیے نہیں ہوں گی۔”بین الاقوامی دفاعی اور سمندری امور کے ماہرین کا ماننا ہے کہ ایران بحرِ احمر کے انتہائی اہم اور حساس سمندری راستے "باب المندب” کو بند کرنے کے لیے یمن کے حوثی باغیوں کو استعمال کر سکتا ہے۔عالمی معاشی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر باب المندب کے راستے کو مسدود یا بند کیا گیا، تو دنیا بھر میں سپلائی چین متاثر ہونے سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 200 ڈالر فی بیرل کی تاریخی ترین سطح تک پہنچ سکتی ہیں، جو دنیا کو ایک ہولناک معاشی بحران میں دھکیل دے گا۔خیال رہے امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی بندرگاہ جانے والے ایک تجارتی جہاز کو باقاعدہ کارروائی کر کے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔امریکی لڑاکا طیارے نے جزیرہ خارگ کی جانب جانے والے ایک خالی آئل ٹینکر کو میزائل کا نشانہ بنایا۔امریکی حکام کے مطابق کیورا ساؤ کے پرچم بردار اس تجارتی جہاز نے مسلسل موصول ہونے والے انتباہی پیغامات کو نظر انداز کیا تھا جس پر یہ انتہائی قدم اٹھایا گیا تاہم امریکی افواج اب تک طاقت کے زور پر دو تجارتی جہازوں کا رخ تبدیل کروا چکی ہیں۔