امریکی حملوں سے ہرمزگان میں کئی ٹاورز تباہ، مواصلاتی نظام معطل ہوگیا

Wait 5 sec.

تہران (18 جولائی 2026): ایران کے صوبے ہرمزگان میں امریکی حملوں سے 116 ٹیلی کمیونی کیشن ٹاور تباہ ہوگئے، جس کے نتیجے میں مواصلاتی نظام معطل ہوگیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ہرمزگان کے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سربراہ نے بتایا کہ امریکا کے رات گئے ہونے والے حملوں نے بندر عباس اور صوبے کے شمالی حصے میں واقع حاجی آباد میں ٹیلی کمیونیکیشن (مواصلاتی نظام) کو تباہ کر دیا۔دوسری جانب، ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی حملوں کے بعد 116 مواصلاتی ٹاور سروس سے محروم ہوگئے، اور اس وقت شمالی صوبے کے کچھ علاقوں میں لینڈ لائن، موبائل اور انٹرنیٹ سروسز میں خلل کا سامنا ہے۔