کویت نے فضائی حدود بند کر دیں، پروازوں کی آمد و رفت معطل

Wait 5 sec.

کویت (18 جولائی 2026): کویت ایئرویز نے ایک نئی اطلاع میں مسافروں کو آگاہ کیا ہے کہ ایرانی حملوں کے تازہ دور کے بعد کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد اور روانگی کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل قومی فضائی کمپنی کویت ایئرویز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا تھا کہ آج فضائی حدود بند ہونے کے باعث بیش تر پروازوں کا شیڈول تبدیل کر کے اسے دوبارہ ترتیب دیا جا رہا ہے۔کویت ایئرویز نے کہا کہ کسی بھی نئی پیش رفت سے آگاہ کرنے کے لیے بکنگ میں درج فون نمبروں پر نوٹیفکیشن اور ٹیکسٹ پیغامات بھیجے جائیں گے۔پاسدارانِ انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اہداف پر حملوں کا دعویٰایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بحری فورس نے کویت کی الاحمدی بندرگاہ پر امریکی بحری بیڑے کے ایندھن کی معاونت کرنے والی تنصیب کو نشانہ بنایا، جب کہ بحرین میں شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر امریکی جنگی طیاروں کے اجتماع کے مقام پر بھی ڈرون اور میزائل حملے کیے گئے۔چند روز مزید حملے ہوئے تو مکمل جارحانہ آپریشن شروع کر دیں گے، مشیر سپریم لیڈرخبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایرانی فوج نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ بحرین میں امریکی انٹیلیجنس کے ڈیٹا سینٹر بیٹیلکو کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، پاسداران کا کہنا ہے کہ اس کی بحری فورس نے کویت میں امریکی سگنلز اور ٹیلی کمیونی کیشنز کے ایک مرکز کو بھی تباہ کر دیا ہے۔کویت میں چوتھی مرتبہ فضائی حملے کے سائرن بج اٹھےالجزیرہ کے کویت میں موجود نمائندے کے مطابق، آنے والے میزائلوں کو روکنے کی کوششوں کے دوران کویت میں چوتھی مرتبہ فضائی حملے کے سائرن بج اٹھے ہیں۔کویتی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس کا فضائی دفاعی نظام اس وقت ’’ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔‘‘ بیان میں مزید کہا گیا کہ ’’بری فوج کا جنرل اسٹاف واضح کرتا ہے کہ اگر دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں تو وہ فضائی دفاعی نظام کی جانب سے دشمن کے حملوں کو ناکام بنانے کی کارروائی کا نتیجہ ہیں۔‘‘