مشرق وسطیٰ: امریکی شہریوں کو نئی ہدایت جاری

Wait 5 sec.

واشنگٹن (18 جولائی 2026): امریکا نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث شہریوں کو مشرقِ وسطیٰ کے سفر پر نظرِ ثانی کا مشورہ دے دیا۔امریکی محکمہ خارجہ نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر شہریوں کو زیادہ احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ اور امریکی شہریوں کو اپنے سفری منصوبوں پر ازسرِنو غور کرنے کی سختی سے سفارش کی گئی ہے۔محکمہ خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ’’مشرقِ وسطیٰ میں شدید کشیدگی کے باعث سیکیورٹی کی صورت حال بدستور پیچیدہ ہے اور کسی بھی وقت غیر متوقع طور پر کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔‘‘کویت نے فضائی حدود بند کر دیں، پروازوں کی آمد و رفت معطلبیان میں کہا گیا ’’امریکی شہریوں کو مشرقِ وسطیٰ کی جانب یا اس کے راستے سفر کرنے پر دوبارہ غور کرنا چاہیے۔‘‘Middle East: Due to high tensions in the Middle East, the security environment remains complex with the potential for unforeseen escalation. We remind Americans in the region of the continued need for caution and encourage them to monitor the news for breaking developments.… pic.twitter.com/QKgyNLJSo9— TravelGov (@TravelGov) July 18, 2026محکمہ خارجہ نے خطے میں موجود امریکی شہریوں کو بھی ’’مسلسل احتیاط کی ضرورت‘‘ یاد دلاتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ ’’تازہ پیش رفت سے آگاہ رہنے کے لیے خبروں پر نظر رکھیں۔‘‘مزید کہا گیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں سفر کرنے والے مسافر اپنی فضائی کمپنیوں سے ضرور رابطہ کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان کی پروازیں اب بھی اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق ہیں۔