آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کی طبیعت اچانک بگڑی، دہلی کے ایمس میں ہوگا علاج

Wait 5 sec.

راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کی طبیعت اچانک بگڑنے سے اہل خانہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انھیں بہتر علاج کی غرض سے ہفتے کے روز دہلی میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) لے جایا جائے گا۔ بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ کی شکایت کے بعد انہیں جمعہ کی شام پٹنہ کے اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (آئی جی آئی ایم ایس) میں داخل کرایا گیا تھا۔ بعد میں انھیں چھٹی مل گئی، لیکن ڈاکٹروں نے ہدایت دی ہے کہ ان پر نگرانی رکھی جائے اور ضروری دیکھ بھال کی جائے۔Lalu Prasad Yadav's Health Deteriorates, Undergoes Medical Check-Up At Patna IGIMSLalu Prasad Yadav was admitted to IGIMS in Patna after his health deteriorated, where a team of specialist doctors is conducting medical examinations to determine further treatment.#Bihar…— Patna Press (@patna_press) July 17, 2026آر جے ڈی کی رکن پارلمنٹ اور لالو پرساد یادو کی بڑی بیٹی میسا بھارتی نے بتایا کہ ’آئی جی آئی ایم ایس‘ میں ڈاکٹروں نے ان کا مکمل ہیلتھ چیک اپ کروایا۔ علاج کے بعد جب ان کی حالت نارمل ہوئی تو انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے انہیں گھر پر ہی خصوصی توجہ کے ساتھ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ میسا بھارتی نے مطلع کیا کہ ہفتے کے روز انہیں بہتر علاج کے لیے دہلی ایمس لے جایا جائے گا۔ ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ لالو پرساد کے ساتھ دہلی کون کون لوگ آئیں گے۔STORY | RJD supremo Lalu Prasad to be taken to AIIMS, Delhi on Saturday for treatmentRJD supremo Lalu Prasad will be taken to AIIMS, Delhi, on Saturday for medical treatment, according to his eldest daughter Misa Bharti.READ: https://t.co/LRJDff0IYe(PTI File Photo) pic.twitter.com/qd3AUJpR60— Press Trust of India (@PTI_News) July 18, 2026اس دوران میسا بھارتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پٹنہ کے کوٹلیہ نگر علاقے میں صاف صفائی انتظامات پر کچھ اہم باتیں سامنے رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ جس علاقے میں ان کا کنبہ نئے گھر میں منتقل ہوا ہے، وہاں صفائی ستھرائی کا سنگین مسئلہ ہے۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ اس مسئلے کو اٹھاتی ہیں، تو لوگ اس کا مختلف مطلب نکال سکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ تقریباً 2 دہائیوں تک 10 سرکلر روڈ پر واقع سرکاری رہائش میں رہنے کے بعد لالو پرساد یادو اور سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی حال ہی میں کوٹلیہ نگر میں واقع اپنی نجی رہائش میں شفٹ ہوئے ہیں۔ ان کا پرانا سرکاری بنگلہ اب بہار حکومت کے مویشی اور ماہی پروری کے وزیر نند کشور رام کو الاٹ کر دیا گیا ہے۔