نئی دہلی: اندور کے ٹرانسپورٹ تاجر راجہ رگھوونشی کے قتل کیس میں مرکزی ملزم اور مقتول کی بی وی سونم رگھوونشی کو دی گئی ضمانت کے خلاف میگھالیہ حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ عدالت عظمیٰ اس معاملے میں آئندہ سماعت کے دوران ریاستی حکومت اور فریقین کے دلائل پر مزید غور کرے گی۔اس سے قبل سپریم کورٹ نے سونم رگھوونشی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے میگھالیہ حکومت کی درخواست پر جواب طلب کیا تھا۔ ریاست کی جانب سے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ سونم رگھوونشی کو صرف اس بنیاد پر ضمانت دے دی گئی کہ گرفتاری سے متعلق دفعہ تحریر کرتے وقت ایک ٹائپنگ کی غلطی ہو گئی تھی، جبکہ اس نوعیت کی تکنیکی خامی اتنے سنگین مقدمے میں ضمانت کا جواز نہیں بن سکتی۔واضح رہے کہ تین جولائی کو سپریم کورٹ نے سونم رگھوونشی کی ضمانت پر فوری روک لگانے سے انکار کر دیا تھا۔ عدالت نے اس وقت کہا تھا کہ ملزم پہلے ہی ضمانت پر رہا ہو چکی ہے، تاہم مقدمے کے حقائق اور حالات کو دیکھتے ہوئے ہائی کورٹ کے فیصلے پر سنجیدہ قانونی سوالات پیدا ہوتے ہیں، جن پر تفصیلی سماعت ضروری ہے۔سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت کو بتایا تھا کہ سونم رگھوونشی پر نہایت سنگین الزامات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی اس کی ضمانت کی درخواستیں مسترد ہو چکی تھیں اور معاملہ محض گرفتاری کے دوران ہونے والی کسی تکنیکی یا قلمی غلطی تک محدود نہیں ہے۔دیوگھر چارہ گھپلہ معاملہ: سپریم کورٹ نے لالو یادو کو دی راحت، ضمانت منسوخ کرنے سے کیا انکارمیگھالیہ حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر سونم رگھوونشی ضمانت پر آزاد رہی تو اس کے فرار ہونے کا خدشہ موجود ہے، جس سے مقدمے کی کارروائی متاثر ہو سکتی ہے۔دوسری جانب سونم رگھوونشی کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ گرفتاری کے وقت نہ تو انہیں قانونی امداد فراہم کی گئی اور نہ ہی گرفتاری کی واضح وجوہات سے آگاہ کیا گیا۔ ان کے مطابق پولیس نے صرف ایک خالی فارم حوالے کیا تھا، جس سے قانونی تقاضے پورے نہیں ہوئے۔سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران درخواست گزار نے اچھالی فائل، بدزبانی پر سکیورٹی اہلکاروں نے نکالا عدالت سے باہراس پر سپریم کورٹ نے سوال اٹھایا تھا کہ اگر یہ معاملہ اتنا اہم تھا تو اسے ابتدائی مرحلے میں کیوں نہیں اٹھایا گیا۔ عدالت نے یہ بھی دریافت کیا تھا کہ اگر ضمانت صرف تکنیکی بنیاد پر دی گئی ہے تو کیا قانون پولیس کو دوبارہ گرفتاری سے روکتا ہے۔میگھالیہ حکومت نے سپریم کورٹ میں میگھالیہ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا ہے جس میں شیلانگ کی عدالت کے سونم رگھوونشی کو دیے گئے ضمانتی حکم کو برقرار رکھا گیا تھا۔ سونم رگھوونشی پر الزام ہے کہ اس نے مئی ۲۰۲۵ میں ہنی مون کے دوران اپنے شوہر راجا رگھوونشی کے قتل کی سازش میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ اب اس معاملے میں سپریم کورٹ کی آئندہ سماعت ۲۱ جولائی کو ہوگی، جہاں ضمانت کی قانونی حیثیت پر مزید غور کیا جائے گا۔