نئی دہلی (14 جولائی 2026): یو اے ای کے آئل ٹینکروں پر ایرانی حملوں پر بھارت نے ’’گہری تشویش‘‘ کا اظہار کیا ہے، اور اپنے شہری کی ہلاکت پر ایران سے سخت احتجاج کیا ہے۔روئٹرز کے مطابق آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کے 2 تیل بردار جہازوں پر ہونے والے ایرانی میزائل حملوں میں ہلاک ہونے والا ملاح بھارتی شہری تھا۔ اس واقعے کے بعد بھارت نے ایران کے نائب سفیر کو طلب کیا تھا۔اب بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں وزارت نے کہا کہ اس نے ایران کے سامنے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ وہ ان حملوں پر گہری تشویش میں مبتلا ہے، اور خطے میں تجارتی بحری جہازوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا ’’بند ہونا چاہیے۔‘‘آبنائے ہرمز میں ایران نے 2 اماراتی ٹینکرز کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنا دیا، بھارتی ہلاکبھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق ہلاک ہونے والا بھارتی شہری ان دونوں جہازوں پر موجود 46 رکنی عملے میں شامل تھا، جس میں 30 بھارتی شہری بھی شامل تھے۔ وزارت نے مزید بتایا کہ 10 دیگر بھارتی ملاح زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے دو کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔