کتے اور گائے کی منفرد محبت، دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی

Wait 5 sec.

اسکاٹ لینڈ : گائے سے دوستی اور محبت کرنے والی مادہ کتا بھونکنے کے بجائے "ہوں … ہوں” کرنے لگی، اس کی منفرد آواز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔اسکاٹ لینڈ کے علاقے ویسٹ لوتھیان کی رہائشی 36 سالہ کارا اوونز نے اپنے اپنی نوسالہ مادہ کتے ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔گولڈن ریٹریور کتا سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے جو عام کتوں کی طرح بھونکنے کے بجائے گائے جیسی "ہوں” کی آواز نکالتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے گائیوں سے بھی غیر معمولی لگاؤ ہے، اور جب وہ انہیں دیکھتی ہے تو بھونکنے کے بجائے ان ہی کی زبان میں "باتیں” کرنے لگتی ہے۔نو سالہ مادہ کتا لوسی اپنی منفرد آواز کی بدولت انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہے۔ اس کی مالکن کارا اوونز نے اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کیں، جنہیں لاکھوں افراد نے پسند کیا۔ایک وائرل ویڈیو میں لوسی کھیت میں موجود گائیوں کے سامنے کھڑی ہو کر "ہوں… ہوں” کی آواز نکالتی ہے، جس پر گائیں بھی حیرت سے اسی انداز میں جواب دیتی ہیں۔ ویڈیو کا یہ منظر دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کر رہا ہے۔کارا اوونز نے بتایا کہ کہ لوسی نے صرف دس ہفتے کی عمر میں پہلی بار ایسی عجیب آواز نکالی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں یہ بات حیران کن تھی، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ یہ عادت مزید نمایاں ہوتی گئی اور آج نو سال بعد بھی لوسی پہلے سے زیادہ جوش اور بلند آواز میں "ہوں” کرتی ہے۔کارا کے مطابق لوسی مکمل طور پر صحت مند ہے اور عام کتوں کی طرح بھونک بھی سکتی ہے، لیکن اسے اندازہ ہو گیا ہے کہ اس کی منفرد آواز لوگوں کی توجہ حاصل کرتی ہے، اسی لیے وہ اکثر یہی آواز نکالتی ہے۔کارا نے 2020 میں انسٹاگرام پر @luciewoos کے نام سے لوسی کی ویڈیوز شیئر کرنا شروع کیں، تاہم گزشتہ سال اپریل میں سیڑھیاں اترتے ہوئے اس کی "وو” والی مختصر ویڈیو غیر معمولی طور پر وائرل ہوگئی۔لوسی کے انسٹاگرام پر تقریباً دو لاکھ فالوورز ہیں، کارا کا کہنا ہے کہ انہیں سب سے زیادہ خوشی اس وقت ہوتی ہے جب لوگ بتاتے ہیں کہ لوسی کی ویڈیوز دیکھ کر ان کے چہروں پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔