ایران کے بڑے حملے، امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں اور درجنوں زخمی

Wait 5 sec.

اردن میں جمعہ کو امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں میں درجنوں فوجیوں کے زخمی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا کہ ایران نے اردن میں امریکی افواج پر 4 بڑے حملے کیے جس میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ ایرانی حملے میں امریکی ہیلی کاپٹرز کو بھی نقصان پہنچا۔ہفتے کو شمالی عراق میں ایرانی حملے میں ایک امریکی فوجی اہلکار ہلاک ہوا۔ ایران جنگ سے اب تک ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔امریکا 3 فوجیوں کی ہلاکت کے باوجود سفارتی حل کے لیے تیار ہے، مارکو روبیوٹرمپصدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر رات شدید حملہ کیا ہے یہ کارروائی ان امریکی فوجیوں کےلیے تھی جو اس جنگ میں مارے گئے۔ایرانی حملے میں ہلاک امریکی فوجیوں کی تعداد تین ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  ہمیں اس پر بہت افسوس ہے وہ عظیم لوگ، وہ سچے محبِ وطن تھے وہ وہاں اس لیے لڑ رہے تھے تا کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔پاسداران انقلابایرانی پاسداران انقلاب نے خطے میں امریکی اڈوں پر بھرپور حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ جنگ برسوں بھی جاری رہی تو ہمارے میزائل دشمن پر برستے رہیں گے، بحرین کے الصخیر ایئرپورٹ پر امریکی ڈرون شیڈز کو تباہ کیا گیا ہے۔سلمان پورٹ پر امریکی بحری جہازوں کو بھی بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے جب کہ کویت کے عارفجان اڈے پر امریکی اسپیشل فورسز کے مرکز کو مکمل تباہ کر دیا گیا۔پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی صدر کے دعوؤں کے برعکس ہمارے پاس میزائل اور ڈرون کا وافر ذخیرہ ہے۔ایران اور امریکا میں 10روزہ جنگ بندی کی تجویز