ہنگامہ کے ساتھ ہوا مانسون اجلاس کا آغاز، لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں کی کارروائی کچھ دیر کے لیے ملتوی

Wait 5 sec.

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس آج امید کے مطابق انتہائی ہنگامہ خیز انداز میں شروع ہوا۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں ہی ایوانوں میں نیٹ پیپر لیک اور رام مندر میں چندہ چوری معاملہ پر اپوزیشن اراکین نے زوردار ہنگامہ کیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ دونوں ہی ایوانوں کی کارروائی 12 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ 12 بجے کے بعد دونوں ہی ایوانوں کی کارروائی شروع ہوئی، لیکن ہنگامہ والے حالات ہنوز قائم ہیں۔#WATCH | Lok Sabha adjourned to meet again at 12 Noon today.Amidst protest by opposition MPs over various issues, Speaker Om Birla said, "Please remain seated. Cooperate in running the House."(Source: Sansad TV) pic.twitter.com/WcgvCRfmYN— ANI (@ANI) July 20, 2026لوک سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے چندہ چوری کے ایشو پر اپنی آواز بلند کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت اس معاملہ میں جوابدہی طے کرے۔ وقفہ سوالات کی کارروائی شروع ہوتے ہی کچھ اپوزیشن لیڈران ویل میں آ گئے اور چندہ چوری معاملہ پر بحث کا مطالبہ کرنے لگے۔ نعرے بازی اور تختیاں لہرائے جانے کی وجہ سے ایوان زیریں میں حالات کشیدہ معلوم ہونے لگے۔لوک سبھا میں اپوزیشن کے ہنگامہ پر اسپیکر اوم برلا نے سخت اعتراض کیا۔ انھوں نے اراکین سے ایوان کی روایت پر عمل کرنے کی اپیل کی۔ اسپیکر نے کہا کہ تختیاں لہرانا ایوان کی روایت نہیں ہے۔ انھوں نے وقفہ سوالات چلنے دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سبھی اراکین کو بولنے کا مناسب موقع فراہم کیا جائے گا۔ حالانکہ اسپیکر کی اپیل پر اپوزیشن اراکین پر کوئی اثر نہیں ہوا اور ہنگامہ جاری رہا۔ اس ہنگامہ کو دیکھتے ہوئے اوم برلا نے کارروائی دوپہر 12 بجے تک کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ اسپیکر نے کہا کہ ’’آپ ایوان نہیں چلانا چاہتے۔ آپ بحث نہیں چاہتے۔ ایوان کی کارروائی 12 بجے تک کے لیے ملتوی کی جاتی ہے۔‘‘#WATCH | Delhi: Rajya Sabha adjourned to meet again at 12 Noon today.Leader of the Opposition in Rajya Sabha Mallikarjun Kharge says, "You have allowed me to present my views regarding this paper leak and the NEET examination scandal. This is a matter concerning students; I am… pic.twitter.com/2bRWp771zI— ANI (@ANI) July 20, 2026دوسری طرف راجیہ سبھا میں بھی کچھ لوک سبھا جیسا ہی نظارہ دیکھنے کو ملا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے جنتر منتر پر لاٹھی چارج کا معاملہ زور و شور سے اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ یہ طلبا کے مستقبل کا معاملہ ہے۔ ہزاروں بچے وہاں لاٹھی چارج ہو گیا ہے۔ حکومت طلبا کو مارنے کی کوشش کر رہی ہے۔ حکومت اسے دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ کھڑگے کے اس بیان کے بعد ایوان میں ہنگامہ ہونے لگا۔ ماحول گرم ہوتا دیکھ ایوان بالا کی کارروائی بھی 12 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔