بحرین: بحرین کی وزارتِ داخلہ شہریوں سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر قریبی محفوظ مقامات یا پناہ گاہوں کی طرف منتقل ہو جائیں۔تفصیلات کے مطابق امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے باعث خلیجی ملک بحرین میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔بحرین کی وزارتِ داخلہ کے مطابق پیر کے روز ملک بھر میں خطرے کے الارم اور جنگی سائرن بجا دیے گئے اور شہریوں سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر قریبی محفوظ مقامات یا پناہ گاہوں کی طرف منتقل ہو جائیں۔بحرینی حکام کے مطابق یہ الرٹ پیر کو جاری کیے جانے والے پہلے الرٹ کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے، جس سے خطے میں سیکیورٹی کی سنگین صورتحال کا اندازہ ہوتا ہے۔وزارتِ داخلہ نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی اپڈیٹس پر نظر رکھیں۔ تاہم، سائرن بجنے کے بعد فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔مشرقِ وسطیٰ میں یہ حالیہ کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب رواں سال فروری میں امریکہ اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایران کے خلاف فوجی جارحیت کا آغاز کیا اور جواب میں تہران نے خلیجی ممالک میں موجود امریکی فوجی اثاثوں اور اڈوں پر ڈرون اور میزائل حملے کیے۔