پالیسی میں بڑی تبدیلی! یکم ربیع الاول کے بعد عمرے پر جانے والے پاکستانیوں کے لیے اہم خبر

Wait 5 sec.

ریاض : سعودی عرب کی پاکستانیوں کے لئے عمرہ پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی ، پالیسی یکم ربیع الاول سے نافذ العمل ہوگی۔تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے زائرین کے لیے عمرہ پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت اب عمرہ ویزا فیس کے ساتھ ہی روزانہ کے کھانے کے اخراجات (میال چارجز) کی پیشگی ادائیگی لازمی ہوگی، یہ نئی پالیسی یکم ربیع الاول سے نافذ العمل ہوگی۔نئے سسٹم کے تحت اب زائرین کو علیحدہ سے کھانے کی ادائیگی کے بجائے ویزا فیس کے اندر ہی خودکار طریقے سے رقم ادا کرنی ہوگی، زائرین سے ‘نسک میل ووچر’ کے لیے تقریباً 20 سعودی ریال روزانہ کے حساب سے چارج کیا جائے گا۔ووچر کی کل رقم زائرین کے سعودی عرب میں قیام کے دنوں کے حساب سے طے کی جائے گی، اور اس کی تصدیق ویزا جاری ہونے سے پہلے ضروری ہوگی۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے مکہ اور مدینہ کے 10 ہزار سے زائد ریسٹورنٹس کو نسک پلیٹ فارم سے منسلک کیا جا رہا ہے۔ہر عمرہ زائر کو روانگی سے پہلے ان کے ویزے سے لنکڈ ایک منفرد ‘میل کوڈ’ جاری کیا جائے گا، جسے وہ ریسٹورنٹس میں استعمال کر سکیں گے۔اس نئی ڈیجیٹل پالیسی کے پہلے مرحلے کا نفاذ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور مصر کے زائرین پر ہوگا تاہم دیگر ممالک کو اگلے مراحل میں شامل کیا جائے گا۔اب تمام ٹریول ایجنسیاں بھی ویزا ایپلی کیشنز، پیکیج کی قیمتوں اور کھانے کے اس ووچر کی تصدیق کا سارا عمل نسک سسٹم کے ذریعے ہی مکمل کرنے کی پابند ہوں گی۔