اب ایک ہی ویزے پر سال بھر میں جتنی بار چاہیں عمرہ کریں!بڑی خوشخبری آگئی

Wait 5 sec.

ریاض(20 جولائی 2026): سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے زائرین کے لیے ایک سال کی مدت کا ‘ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا’ متعارف کرا دیا۔سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ‘ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا’ متعارف کرا دیا ہے۔ اس نئے ویزا کے تحت زائرین اب ایک ہی ویزے پر ایک سے زیادہ مرتبہ سعودی عرب آ کر عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔سعودی وزارت کے مطابق، یہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا جاری ہونے کی تاریخ سے لے کر 365 روز کے لیے کارآمد ہوگا، جبکہ زائرین اس ویزے پر مجموعی طور پر 90 روز تک سعودی عرب میں قیام کر سکیں گے۔تاہم وزارت نے واضح کیا ہے کہ ہر نئے سفر سے قبل زائرین کو ’نسک‘ پلیٹ فارم کے ذریعے منظور شدہ سروس پیکج کا انتخاب کرنا اور عمرہ پرمٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔وزارتِ حج و عمرہ نے مزید بتایا کہ ہر مرتبہ جب زائر سعودی عرب سے واپس روانہ ہوگا، تو ویزا پر دستیاب بقیہ مدتِ قیام خودکار طریقے سے اپ ڈیٹ ہو جائے گی، جس سے زائرین کے لیے اگلے دورے کی منصوبہ بندی کرنا انتہائی آسان ہو جائے گا۔تاہم، اس ویزے کے تحت حج سیزن کے دوران سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ یکم ذوالقعدہ سے لے کر 13 ذوالحجہ تک جاری رہنے والے حج سیزن کے دوران اس ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا کو استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔