واشنگٹن (18 جولائی 2026): اردن میں امریکی تنصیبات پر ایرانی حملوں کے نتیجے میں دو امریکی فوجی اہلکار ہلاک جبکہ ایک لاپتا ہوگیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ 17 جولائی 2026 کو اردن میں امریکی اور اتحادی افواج کی جانب سے ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کے خلاف دفاع کے دوران 2 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے، اس کے علاوہ 1 فوجی اہلکار لاپتا ہے۔سینٹ کام نے بتایا کہ 4 امریکی فوجی زخمی ہیں جن کو طبی امداد کیلیے اردن کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جنہیں اب دسچارج کر دیا گیا ہے، معمولی زخمیوں کا شکار ہونے والے دیگر اہلکار طبی معائنے کے بعد اپنی ڈیوٹی پر واپس آگئے ہیں۔CENTCOM Statement on Recently Fallen, Missing U.S. Service MembersTAMPA, Fla. — On July 17, two U.S. service members in Jordan were killed in action as U.S. Central Command (CENTCOM) and partner forces defended against Iranian ballistic missile and drone attacks. Additionally,…— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 18, 2026