ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی جانب سے خراب موسم کی وارننگ جاری کیے جانے کے بعد جموں و کشمیر انتظامیہ نے احتیاطاً بڑا قدم اٹھایا ہے۔ زائرین کی حفاظت اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سالانہ ’شری امرناتھ یاترا‘ کو 19 جولائی، 2026 سے پہلگام اور بالٹال دونوں راستوں سے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔Shri Amarnath Ji Yatra has been temporarily suspended from both the Pahalgam and Baltal routes from 19 July 2026 as a precautionary measure following the IMD's forecast of inclement weather.No onward movement of pilgrims will be allowed from the Baltal and Nunwan/Chandanwari… pic.twitter.com/vkqLlEHo0d— Information & PR, J&K (@diprjk) July 18, 2026کشمیر کے ڈویژنل کمشنر انشل گرگ نے ہفتے کے روز اس فیصلے کی معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے آنے والے کچھ دنوں میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اس وجہ سے اتوار، 19 جولائی سے بالٹال اور نونوان/چندن واڑی (پہلگام) دونوں ہی بیس کیمپوں سے کسی بھی عقیدت مند کو مقدس غار کی طرف آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انتظامیہ نے کہا کہ موسم میں بہتری اور یاترا کے راستوں کی حفاظت کا جائزہ لینے کے بعد ہی یاترا دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ عقیدت مندوں سے انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔انتظامی افسران کے مطابق یہ معطلی مکمل طور پر ایک احتیاطی اقدام ہے تاکہ پہاڑی راستوں پر عقیدت مندوں کو موسم کی وجہ سے پیدا ہونے والے کسی بھی خطرے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ موسم صاف ہونے اور پورے یاترا روٹ کی حفاظت کا جامع جائزہ لینے کے بعد ہی یاترا کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ یاترا کے دوبارہ آغاز کے سلسلے میں جلد ہی تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کی جائے گی۔ انتظامیہ نے تمام زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آفیشیل گائیڈلائنز پر عمل کریں اور حفاظتی انتظامات میں تعاون کریں۔ واضح رہے کہ موجودہ امرناتھ یاترا کے دوران اب تک 3.7 لاکھ سے زیادہ زائرین مقدس غار میں بابا برفانی کے درشن کر چکے ہیں۔