تہران: ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا قوم کے نام اہم پیغام آگیا ہے۔ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کی جانب سے مفاہمتی یادداشت کی بار بار خلاف ورزی کی گئی، ان خلاف ورزیوں نے ثابت کیا کہ ٹرمپ کے دستخط کی کوئی حیثیت نہیں ہے، وہ بے معنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے بار بار معاہدے کی خلاف ورزی کرکے اپنا اصل چہرہ دکھایا ہے، بالادستی اور جارحیت امریکی پالیسی کا لازمی حصہ ہیں۔مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ اگر امریکا جنگ کا راستہ اختیار کرنا چاہتا ہے تو ایرانی قوم تیار ہے، امریکی دشمن کو جنگ کے نتیجے میں بھاری قیمت چکانی پڑے گی، دشمن کو شدید رسوائی کا سامنا کرنا ہوگا۔یہ پڑھیں: ’امریکا سے مذاکرات معطل ہوگئے، واحد ترجیح ملکی دفاع ہے‘ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ موجودہ مرحلے میں قومی اتحاد، یکجہتی برقرار رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ قومی اتحاد کا تحفظ اور تفرقے سے گریز ہر فرد کی ذمہ داری ہے، سیاسی اختلافات اور سماجی تقسیم کو ہوا دینے سے اجتناب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ملکی یکجہتی کے فروغ میں ذمہ داران اور انقلابی عناصر کا کردار نہایت اہم ہے۔مجتبیٰ خامنہ ای نے مزید کہا کہ قوم نے شہید ایران کو الوداع کہہ کر نئی تاریخ رقم کردی، قوم کی تقریبات میں بے مثال شرکت قومی وحدت کا مظہر ہے۔