نوئیڈا کے ممورا گاؤں میں بدھ کے روز ایک عمارت میں خوفناک آگ لگ گئی۔ اس حادثہ میں 2 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ اب تک اس عمارت سے تقریباً 50 افراد کو بحفاظت باہر نکالا گیا ہے۔ آگ لگنے کے بعد پورے علاقے میں دھواں پھیل گیا۔ اس عمارت میں رہنے والے کچھ لوگ اب بھی اندر پھنسے ہوئے بتائے جا رہے ہیں۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔Fire breaks out in a residential building in Mamura village in Noida. Rescue operations are underway. There are reports of two deaths. pic.twitter.com/KyUaaLZI2K— Vani Mehrotra (@vani_mehrotra) July 15, 2026اس درمیان پولیس نے 5 منزلہ اس مکان کے مالک کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ پولیس انھیں گرفتار کر کے پوچھ تاچھ کرے گی، یا پھر حادثے کے بارے میں تھوڑی بہت پوچھ تاچھ کر کے چھوڑ دے گی۔ آگ لگنے کی وجہ الیکٹرک بائک میں ہونے والی اسپارکنگ کو قرار دیا جا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مکان کے اندر کھڑی الیکٹرک بائک میں اچانک چنگاری اٹھی، جس کے بعد آگ نے تیزی سے پورے احاطے کو اپنی زد میں لے لیا۔ حالانکہ مصدقہ طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ الیکٹرک بائک کی چنگاری ہی آگ کی وجہ بنی۔ آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے فائر محکمہ اور پولیس تحقیقات کر رہے ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ مکان میں موجود کئی لوگ اندر ہی پھنس گئے۔ فائر محکمہ کی ٹیم نے فوری طور پر راحت اور بچاؤ مہم چلاتے ہوئے تقریباً 50 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے سیڑھیوں اور دیگر آلات کی مدد سے لوگوں کو محفوظ مقام تک پہنچایا۔ کچھ افراد کو ایک مکان سے دوسرے مکان تک سیڑھی رکھ کر باہر نکالا گیا۔2 Killed After Massive Fire Engulfs Noida Residential Building, EV Charging Spark Suspected Two people lost their lives after a massive fire swept through a residential building in Noida's Mamura village on Wednesday. According to preliminary findings, the blaze is believed to… pic.twitter.com/PqDfA91eeb— upuknews (@upuknews1) July 15, 2026پولیس اس حادثے میں ہلاک 2 افراد کی شناخت اور آگ لگنے کے وقت ان کی موجودگی سے متعلق معلومات جمع کر رہی ہے۔ لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے اس حادثہ کے تمام پہلوؤں کی جانچ شروع کر دی ہے۔ پولیس اور فائر محکمہ کے افسران جائے وقوعہ کا معائنہ بھی کر رہے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں الیکٹرک بائک سے اسپارکنگ کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے، لیکن اصل وجہ فورنسک اور تکنیکی جانچ کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر کسی بھی قسم کی لاپروائی سامنے آتی ہے تو اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثہ میں ایک خاتون اور ایک مرد کی موت ہوئی ہے۔ خاتون کی عمر تقریباً 26 سال بتائی جا رہی ہے۔ ممورا کی تنگ گلیوں اور گنجان آبادی کے باعث فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو راحت اور بچاؤ مہم چلانے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس واقعہ کے بعد ایک بار پھر کثیر منزلہ عمارتوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گنجان آبادی والے علاقوں میں فائر سیفٹی کے معیارات پر سختی سے عمل درآمد کرایا جانا چاہیے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے۔