نادر فلکیاتی منظر، آج چند لمحوں کے لیے خانہ کعبہ کا سایہ غائب ہو جائے گا

Wait 5 sec.

مکہ مکرمہ : آج چند لمحوں کے لیے خانۂ کعبہ کا سایہ مکمل طور پر ختم ہونے کا نادر فلکیاتی منظر دکھائی دے گا۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے قبلے کی درست سمت کا تعین کرنے کا ایک اور بہترین اور نادر موقع آگیا، آج زمین ایک منفرد فلکیاتی منظر دکھائی دے گا، جب سورج بیت اللہ (خانۂ کعبہ) کے عین اوپر ہوگا۔اس دوران چند لمحوں کے لیے خانۂ کعبہ کا سایہ مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔جدہ فلکیاتی سوسائٹی نے بتایا کہ مکہ مکرمہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر سورج 90 درجے کے زاویے پر خانۂ کعبہ کے عین اوپر آ جائے گا۔اس وقت سورج اور خانۂ کعبہ ایک ہی عمودی خط پر ہوں گے جس کی وجہ سے زمین پر کسی بھی چیز کا سایہ نظر نہیں آئے گا۔پاکستانی وقت کے مطابق یہ تاریخی اور فلکیاتی مظہر دوپہر 2 بج کر 26 منٹ اور 44 سیکنڈ پر رونما ہوگا۔ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ اس دوران دنیا بھر کے مسلمان کسی بھی قسم کے قطب نما یا جدید آلات کے بغیر، محض سورج کی سمت دیکھ کر قبلے کا سو فیصد درست رخ معلوم کر سکتے ہیں۔اس مخصوص وقت پر دنیا میں جہاں بھی دھوپ موجود ہو، وہاں زمین پر ایک سیدھی لکڑی یا کوئی بھی لوہے کی راڈ عمودی گاڑ دیں۔ اس لکڑی کا سایہ جس مخالف سمت میں بنے گا، وہی خانۂ کعبہ کی بالکل درست اور سیدھی سمت ہوگی۔واضح رہے کہ یہ منفرد فلکیاتی واقعہ سال میں صرف دو مرتبہ پیش آتا ہے۔ قدیم دور میں بھی جب جدید آلاتِ پیمائش موجود نہیں تھے، تب مسلمان اسی قدرتی طریقے کی مدد سے قبلے کی درست سمت کا تعین کیا کرتے تھے۔