مکہ مکرمہ میں 1000 سال قدیم قرآن پاک کے نادر نسخے کی نمائش

Wait 5 sec.

ریاض (16 جولائی 2026): سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں 1000 سال قدیم قرآن پاک کے نادر نسخے کی نمائش کی گئی۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ حرمین شریفین میں دینی امور کے ادارے کے زیر اہتمام ’اقرا‘ نمائش میں قرآن کریم کا ایک نایاب نسخہ زائرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔رپورٹ مطابق اقرا نمائش میں دیگر قدیم و نادر مخطوطات بھی رکھے گئے ہیں، تاہم یہ نایاب نسخہ سب سے نمایاں ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ قرآن کریم کا یہ نایاب نسخہ ایک ہزار برس قبل معروف خطاط علی بن ھلال جو ’ابن البواب‘ کے لقب سے مشہور تھے، نے تحریر کیا تھا۔ایک ہزار برس قدیم قرآن کریم کے نسخے پر انتہائی خوبصورتی سے حاشیے لگائے گئے ہیں جنہیں دیکھ کر عربی خطاطی اور اسلامی فنون کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔یہ نسخہ اپنی عیرمعمولی علمی، فنی اور تاریخی اہمیت کی وجہ سے نایاب ہے۔ دنیا بھر مں صرف ایسے دو نسخے موجود ہیں جو پوری اسلامی تاریخ میں قرآن کریم کی اعلٰی شان کی عکاسی کرتے ہیں۔قرآن کریم کا یہ نسخہ قدیم ترین اسلامی مخطوطات میں شمار ہوتا ہے۔ ان قدیم قرآنی نسخوں سے مسلمانوں کی کتاب اللہ سے محبت و عقیدت کی عکاسی ہوتی ہے۔