کورونا وبا کے بعد پہلی بار چین اپنا معاشی ہدف حاصل کرنے میں ناکام

Wait 5 sec.

بیجنگ : کورونا وبا کے بعد پہلی بار چین اپنا معاشی ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا ، ایران سے متعلق تنازع کے باعث عالمی تجارت متاثر ہوئی۔تفصیلات کے مطابق کورونا وبا کے بعد پہلی بار چین اپنی مقررہ معاشی ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا ، معاشی رپورٹ میں بتایا گیا دوسری سہ ماہی میں چینی معیشت کی شرح نمو توقع سے کم، 4.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔چینی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے کہا گیا کہ ایران سے متعلق تنازع کے باعث عالمی تجارت متاثر ہوئی، جبکہ ہاؤسنگ سیکٹر میں مسلسل مندی، روزگار کے محدود مواقع اور صارفین کی جانب سے خریداری میں کمی بھی معاشی سست روی کی بڑی وجوہات رہیں۔رپورٹ میں کہنا تھا کہ چین رواں سال 4.5 سے 5 فیصد معاشی ترقی کا ہدف حاصل نہ کر سکا، جبکہ پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں دوسری سہ ماہی میں معاشی رفتار برقرار نہیں رہ سکی۔تاہم برآمدات کے شعبے میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، چپس، سیمی کنڈکٹرز اور کمپیوٹر پارٹس کی عالمی طلب بڑھنے سے چینی برآمدات میں 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جون کے دوران چین نے ریکارڈ 10 لاکھ گاڑیاں برآمد کیں۔معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے چینی حکومت نے ریٹیل سیلز کو 9 ٹریلین ڈالر تک پہنچانے کا پانچ سالہ منصوبہ بھی متعارف کرا دیا ہے۔دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے چین کی سالانہ معاشی شرح نمو کی پیش گوئی 4.4 فیصد سے بڑھا کر 4.6 فیصد کر دی ہے۔