اسرائیل میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان

Wait 5 sec.

تل ابیب(13 جولائی 2026): اسرائیل میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ملک بھر میں 27 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو نے انتخابات میں کامیابی کے لیے بھرپور انتخابی مہم چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔اسرائیل کی موجودہ پارلیمنٹ اپنی چار سالہ آئینی مدت رواں ماہ 17 جولائی کو مکمل کرلے گی۔اسرائیلی سیاسی تاریخ میں پچاس سال کے دوران یہ پہلی حکومت ہوگی جو اپنی مدت مکمل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔حکومت کی مدت مکمل ہونے کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔دوسری جانب ملک کی تمام سیاسی جماعتیں بھی انتخابی مہم کی منصوبہ بندی میں مصروف ہو گئی ہیں اور مختلف سیاسی رہنما عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے سرگرم دکھائی دے رہے ہیں۔