پوپ فرانسس کی مشرقِ وسطیٰ اور یوکرین کی صورتحال پر تشویش

Wait 5 sec.

ویٹیکن سٹی(13 جولائی 2026): کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور دنیا کے دیگر حصوں میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور جنگی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر جاری اپنے ایک بیان میں پوپ فرانسس نے لکھا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور کئی دیگر مقامات پر ایک بار پھر جنگ کی ہوائیں چل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگ اپنے ساتھ صرف تشدد، دہشت، خوف اور موت لے کر آتی ہے، جس سے ہمیشہ معصوم اور بے گناہ لوگ ہی سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔روحانی پیشوا نے دنیا بھر کے رہنماؤں پر زور دیا کہ ان جنگی ہواؤں اور حالات کی خرابی کے باعث امن کی شمع کسی صورت نہیں بجھنی چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ طاقت کے استعمال کے بجائے صرف آپسی مکالمے، ملاقاتوں اور فعال سفارت کاری کا راستہ ہی دنیا کو ایک منصفانہ، محفوظ اور دیرپا امن کی طرف لے جا سکتا ہے، اس لیے طاقت کے بجائے سفارتی ذرائع کو ترجیح دی جائے۔