واشنگٹن (17 جولائی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی آئی اے کی اہم خفیہ دستاویزات عام کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ شب قوم سے خطاب میں امریکی الیکشن سے متعلق سی آئی اے کی خفیہ دستاویزات کو ڈی کلاسیفائیڈ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ دستاویزات آج جاری کی جائیں گی۔اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی انتخابات کو کئی خطرات کا سامنا ہے۔ انہوں نے چین پرالزام کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلسل امریکی انتخابی عمل میں مداخلت اور انتخابی ڈیٹا کو ہیک کرنے کی کوششیں کرتا رہا ہے۔امریکی صدر نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ چین چاہتا تھا کہ وہ (ٹرمپ) صدارتی انتخابات میں کامیاب نہ ہوں۔ نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹراورایف بی آئی کو چین سے متعلق تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ وہ امریکا کے انتخابی نظام کو شفاف اور محفوظ بنانا چاہتے ہیں، کیونکہ ملک کا انتخابی نظام کمزور اور بدعنوان ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں اور وفات پا جانے والے افراد کے نام بھی تا حال ووٹر لسٹوں میں شامل ہیں۔ اوباما دور میں تلف کرانے کیلیے دی گئی بعض دستاویزات بھی ان کی انتظامیہ کو مل گئی ہیں۔صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ سیو امریکا ایکٹ کی منظوری سے انتخابی عمل محفوظ ہو جائے گا۔ امریکا کے فیک نیوز چینلز میرا خطاب نشر نہیں کر رہے ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ کا طلبا، صحافیوں اور وزٹرز کے ویزوں سے متعلق بڑا فیصلہ