امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا حصہ بجلی سے محروم

Wait 5 sec.

تہران (17 جولائی 2026): امریکا کے فضائی حملے جاری ہیں چھٹے روز حملوں میں ایران کے جنوبی علاقوں کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہو گیا۔ایرانی وزارت توانائی کے مطابق امریکی حملوں کے بعد جنوبی علاقوں کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہو گیا ہے۔ حملوں سے بندر عباس میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو نشانہ بنایا گیا، جس سے بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے۔وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ بدر عباس اور محلقہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا عمل جاری ہے۔حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری بجلی کے استعمال سے گریز کریں جب کہ شہریوں کو متاثرہ علاقوں سے دور رہنے اور متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔امریکی فوج کے ایران پر تازہ حملوں میں 8 افراد جاں بحق