امریکی فوج کے ایران پر تازہ حملوں میں 8 افراد جاں بحق

Wait 5 sec.

تہران (17 جولائی 2026): امریکی فوج کے ساتویں روز بھی ایران پر فضائی حملے جاری رہے تازہ حملوں میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 14 افراد زخمی ہو گئے۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی فوج کے ایران پر تازہ فضائی حملوں میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 14 زخمی ہوئے ہیں۔ امریکی فوج نے بوشہر میں ایرانی فضائیہ اور فوجی چھاؤنی پر متعدد حملے کیے اور ایٹمی پلانٹ کو امریکی فوج نے نشانہ بنایا۔رپورٹ کے مطابق حملوں میں رہائشی علاقوں، ایئرپورٹ، پُل، ریلوے جنکشن کو نشانہ بنایا گیا۔ بندرعباس، اہواز، بوشہر، بندر خمیر اور ایرانشہر پر فضائی حملے کیے گئے۔بندر خمیر کے قریب ایک پُل پر حملے میں سات افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوئے۔ بندر عباس کے رہائشی علاقے ٹپہ اللہ اکبر میں بھی حملے ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوئے۔بندر عباس ریلوے جنکشن پر حملے میں دو افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حملوں کے بعد بندر عباس، بندر خمیر، لار شاہراہ سمیت متعدد اہم سڑکیں بند کر دی گئی ہیں جب کہ حکام نے شہریوں کو متاثرہ علاقوں سے دور رہنے اور متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔امریکی فوج نے آبنائے ہرمزمیں ناکا بندی کی خلاف ورزی پر ایرانی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا۔ سینٹ کام نے ایرانی آئل ٹینکر قبضے میں لینے کی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے۔بجلی گھروں پر حملہ ہوا تو۔۔ ایران نے جوابی تیار کر لی