تہران(14 جولائی 2026): ایرانی فوج نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز جنگ یا دھمکیوں کے ذریعے ہرگز نہیں کھلے گی۔ ایرانی فوج کے سینئر عہدیدار بریگیڈیئر جنرل محمد اکرم نے واضح کیا ہے کہ امریکا کو عالمی قوانین اور قوموں کے وقار کا احترام کرنا ہوگا۔ایرانی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت اور معاہدے کی خلاف ورزی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ ایران نے ایک معاہدے کے تحت عارضی طور پر 60 دنوں کے لیے ٹول فری آمدورفت کی اجازت دی تھی، لیکن امریکا نے دھوکہ دہی کے ذریعے وہاں غیر قانونی راستہ بنانے کی کوشش کی جو قابلِ قبول نہیں۔بریگیڈیئر جنرل محمد اکرم نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ امریکا ایران کے حقوق کا احترام کرے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ ایرانی مسلح افواج آخری سانس تک اپنے قومی حقوق کا بھرپور اور مؤثر دفاع کرے گی۔