ناراض بیوی کو منانے کے لیے ناخلف بیٹے نے اپنی ماں کو زہر دے دیا!

Wait 5 sec.

(14 جولائی 2026): ایک انتہائی دلخراش واقعے میں ناراض بیوی کو منانے کے لیے ناخلف بیٹے نے اپنی ماہ کو زہر دے دیا۔یہ انسانیت سوز واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے، جہاں عاقبت نا اندیش نوجوان نے بیوی کو منانے کے لیے اپنی ماں کی زندگی ختم کرنے کی انتہائی سفاکانہ کوشش کی اور اس کو زہر دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ رویندر نامی شخص نے اپنی بیوی کو منانے سسرال پہنچا تو اس کی ساس نے بیٹی کو واپس بھیجنے کے لیے داماد کے سامنے اپنی ماں کو زہر دینے کی شرط رکھی۔ناخلف بیٹے نے بیوی کو گھر واپس لانے کے لیے اپنی ماں کو دنیا سے بھیجنے کے ناپاک ارادے پر عمل کیا اور اس کے کھانے میں زہر ملا دیا، جس کو کھانے سے اس کی حالت خراب ہو گئی۔ خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق ملزم رویندر اور اس کے چھوٹے بھائی مکیش کے درمیان زمین کے تنازع کے دوران رویندر کی بیوی ناراض ہو کر اپنے میکے چلی گئی تھی۔جب رویندر اپنی بیوی کو واپس لانے کے لیے سسرال پہنچا تو اس کی ساس پھولوتی نے  اپنی بیٹی کو واپس بھیجنے کے لیے داماد کو اپنی ماں کو مارنے کی شرط رکھی اور مبینہ طور پر قتل کا پورا منصوبہ بنا کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ رویندر نے گھر واپس آ کر کھانے میں زہر ملا کر اپنی والدہ کو کھلا دیا، جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ اہل خانہ انہیں فوری طور پر اسپتال لے گئے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔پولیس نے ملزم رویندر کو گرفتار کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ جبکہ داماد کی گرفتاری کے بعد اس کی ساد گھر سے فرار ہو گئی ہے جس کے بعد پولیس اس کی تلاش میں ہے۔