جے ڈی وینس نے ایران مذاکرات سے متعلق مالی فائدے کے الزامات مسترد کر دیے

Wait 5 sec.

واشنگٹن(17 جولائی 2026): امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی اندرونی معلومات کا استعمال کر کے مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں سراسر مضحکہ خیز قرار دے دیا ہے۔نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف پر لگائے جانے والے الزامات مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشنر اور وٹکوف صدر کی ٹیم کے انتہائی قابلِ اعتماد ارکان ہیں اور ان کی دیانت داری پر کوئی سوال نہیں اٹھایا جا سکتا۔جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف سے بڑھ کر کسی اور نے کام نہیں کیا۔ ان کے خلاف اٹھنے والا یہ تاثر حقیقت سے کوسوں دور اور گمراہ کن ہے۔ایران کا جے ڈی وینس کو خفیہ پیغام ، ٹرمپ کے داماد سے متعلق سنسنی خیز انکشافدوسرہ جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے عمان میں امریکا کے دو ریڈار مراکز کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔پاسداران کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی افواج نے سلامہ راکس کے مقام پر قائم بحری نگرانی کے ریڈار اور غنم کے علاقے میں نصب فضائی نگرانی کے ریڈار کو ہدف بنا کر تباہ کیا۔