واشنگٹن (17 جولائی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر پر جوا کھیلنے والے وائٹ ہاؤس کے سینئر اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر پر جوا کھیلنے والے وائٹ ہاؤس کے سینئر اہلکار گیبرئیل کو معطل کر کرنے کے ساتھ اسے بغیر تنخواہ کے جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2016 سے ٹرمپ کے لیے کام کرنے والے آپریٹر گیبریل پیریز نے ٹرمپ کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب سمیت ایک درجن سے زائد تقاریر پر پیسے کی شرط لگائی۔پیریز نے مبینہ طور پر تین مہینوں کے دوران تقریروں پر شرطیں لگائی تھیں جن میں دسمبر میں پرائم ٹائم خطاب، جنوری میں ورلڈ اکنامک فورم میں تقریر اور مارچ میں میڈل آف آنر کی تقریب بھی شامل تھی۔پیریز نے صدر کی تقاریر پر ایک لاکھ ڈٓالر سے زیادہ کی کمائی کی ہے، جو اس وقت سامنے آیا جب تجارتی مارکیٹ، کالشی، نے CFTC کو اپنی سائٹ پر مشکوک سرگرمی سے آگاہ کیا۔ترجمان وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کے مطابق گیبرئیل پر الزام ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کی تقاریر کا مسودہ پہلے پڑھ لیتے تھے۔سینئر آپریٹر تقریری مسودے میں موجود اہم اور احساس معلومات کا استعمال کر کے آن لائن پیش گوئی مارکیٹ میں خفیہ طور پر شرطیں لگاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ پوری معاملے سے بخوبی آگاہ ہیں اوروہ اس کو انتہائی افسوسناک اور رسوائی تصور کرتے ہیں۔۔’’ٹرمپ تابوت میں‘‘ ایران میں دیوہیکل نیا بل بورڈ نصب