تہران (17 جولائی 2026): امریکا سے حالیہ کشیدگی کے بعد ایران کی سڑک پر دیوہیکل نیا بل بورڈ نصب کیا گیا ہے جس میں صدر ٹرمپ کو تابوت میں لیٹے دکھایا گیا ہے۔ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں حالیہ اضافے کے بعد ایران کی مرکزی شاہراہ پر ایک دیوہیکل بل بورڈ نصب کیا گیا ہے، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مردہ حالت میں لیٹے دکھایا گیا ہے۔صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اس بل بورڈ پر انگریزی اور فارسی زبان میں ’’ٹرمپ کو مارو‘‘ کے الفاظ بھی درج ہیں۔اس بل بورڈ کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔ ویڈیو دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:میڈیا رپورٹس کے مطابق بِل بورڈ میں ٹرمپ کی تصویر کو ایک علامتی سیاسی پیغام کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔