روہت شرما کے والدین اچانک لندن پہنچے، کیا لارڈس میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ہو چکا؟

Wait 5 sec.

ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین بلے بازوں میں سے ایک روہت شرما کے مداحوں کے لیے یہ وقت بہت اہم ہے۔ انگلینڈ کے خلاف 19 جولائی کو لارڈس کے تاریخی میدان پر کھیلا جانے والا تیسرا اور آخری مقابلہ روہت شرما کے ونڈے کیریئر کا آخری میچ ہو سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت کے والدین گروناتھ شرما اور پورنیما شرما لندن پہنچ بھی چکے ہیں، اس لیے ایسی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں کہ لارڈس کا میچ روہت کا آخری میچ ہو سکتا ہے۔Rohit Sharma's parents arrive in London for ENG vs IND 2026 3rd ODI amid retirement rumors: Reports https://t.co/M8KCbvgCtY pic.twitter.com/HSJct2hzKo— Sportskeeda (@Sportskeeda) July 17, 2026میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف سلیکٹر اجیت اگرکر اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے گزشتہ ہفتہ ہی روہت شرما سے ملاقات کر کے ہندوستانی ٹیم کے طویل مدتی منصوبے کے بارے میں بات چیت کی تھی۔ سلیکٹرز نے واضح کر دیا تھا کہ وہ 2027 میں ہونے والے ونڈے عالمی کپ کے پیش نظر روہت کے نام پر غور نہیں کر رہے ہیں اور یہ ان کی آخری بین الاقوامی سیریز ہو سکتی ہے۔ سلیکشن کمیٹی اب نوجوان کھلاڑیوں پر توجہ دینا چاہتی ہے، جس میں یشسوی جیسوال کو مستقبل کے سلامی بلے باز کے طور پر ایک اہم کردار کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔روہت شرما کے ریٹائرمنٹ سے متعلق خبریں بھلے ہی ذرائع کے حوالے سے میڈیا میں آ رہی ہوں، لیکن گزشتہ 2 میچوں کی ان کی خراب بلے بازی نے دباؤ بہت بنا دیا ہے۔ اگر عالمی کپ مقابلہ کے لیے روہت کے نام پر غور نہیں کیا جانے والا ہے، تو پھر لارڈس میچ سے بہتر ان کی وداعی نہیں ہو سکتی ہے۔ اسی کے پیش نظر روہت کے والدین لندن پہنچ گئے ہیں اور مانا جا رہا ہے کہ آخری ون ڈے میچ دیکھنے کے لیے وہ لارڈس کرکٹ گراؤنڈ میں موجود رہیں گے۔ حالانکہ روہت شرما کا یہ آخری میچ ہوگا یا نہیں، اس کا اب تک کوئی اعلان نہیں ہوا ہے اور نہ ہی بی سی سی آئی کی جانب سے کوئی بیان سامنے آیا ہے۔Reports suggest BCCI may be looking beyond Rohit Sharma for the 2027 ODI World Cup. If true, it could mark the end of an unforgettable ODI era. Whatever happens next, the Hitman has already left an incredible legacy. #RohitSharma #Hitman #TeamIndia #ODIWorldCup pic.twitter.com/9mY50Z3pKO— Cricket Glow (@CricketGlow) July 17, 2026میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے خلاف کھیلی گئی ونڈے سیریز ہی روہت کی آخری سیریز ہونے والی تھی، لیکن اس سیریز میں ان کے بلے سے نکلنے والی نصف سنچری کے باعث سلیکٹرز نے اس فیصلے کو کچھ وقت کے لیے مؤخر کر دیا تھا۔ تاہم، انگلینڈ کے خلاف موجودہ سیریز میں روہت کا بلا پوری طرح خاموش رہا ہے۔ پہلے ونڈے میں 11 رن بنانے کے بعد وہ کارڈف میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 47 گیندوں پر صرف 26 رن بنا سکے۔ اس کارکردگی نے آخرکار انہیں اس بڑے فیصلے کی جانب دھکیل دیا۔قابل ذکر ہے کہ روہت شرما بین الاقوامی کرکٹ کے 2 فارمیٹس کو پہلے ہی الوداع کہہ چکے ہیں۔ 29 جون 2024 کو بارباڈوس کے اوول میں ہندوستان کو ٹی-20 عالمی کپ کا خطاب جتانے کے فوراً بعد انہوں نے ٹی-20 بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ اس کے بعد مئی 2025 میں انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ اب لارڈس میں وہ 50 اوور کے فارمیٹ میں اپنے سفر پر بھی مکمل وقفہ لگا سکتے ہیں۔