واشنگٹن (19 جولائی 2026): امریکا کے محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے احتیاطی انتباہ جاری کر دیا ہے۔مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں مقیم اپنے شہریوں کے لیے انتباہ جاری کرتے ہوئے انہیں غیر معمولی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ خارجہ کے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری مقامی سیکیورٹی الرٹس پر عمل کریں اور تازہ صورتحال پر نظر رکھیں۔ پروازوں کی منسوخی اور فضائی حدود کی بندش سے سفری مشکلات کا خدشہ ہو سکتا ہے۔انتباہی اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران نواز گروہ دنیا بھر میں امریکی مفادات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ امریکی سفارت خانے اور قونصل خانے سیکیورٹی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔مجتبیٰ خامنہ ای کا ایرانی قوم کے نام اہم پیغام