راجدھانی دہلی میں بلڈوزر کارروائی نے لوگوں میں خوف پیدا کر رکھا ہے۔ تازہ ترین بلڈوزر کارروائی منگل کے روز اس وقت دیکھنے کو ملی جب دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کی ٹیم پیتم پورہ پہنچی اور سڑک پر ناجائز تعمیرات ہٹانے کی مہم چلائی۔ کثیر پولیس فورس کے ساتھ تجاوزات ہٹانے پہنچے انتظامیہ اہلکاروں نے پیتم پورہ میں اہم سڑک پر بنی مزار کو بھی منہدم کر ہٹا دیا۔VIDEO | Delhi Government takes bulldozer action at Pitampura–Shalimar Bagh Road, against alleged illegal structure on government land.(Source: Third Party)(Full video available on PTI Videos - https://t.co/n147TvrpG7) pic.twitter.com/dm4KszvAP7— Press Trust of India (@PTI_News) July 14, 2026موصولہ اطلاع کے مطابق دہلی حکومت نے پیتم پورہ سے شالیمار باغ کو جوڑنے والی اہم سڑک کی چوڑی کاری کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سڑک کو چوڑا کرنے کے لیے ریکھا گپتا کی قیادت والی دہلی حکومت نے ناجائز تعمیرات کو ہٹانے کی مہم بھی شروع کر دی ہے۔ لگاتار سڑک کنارے موجود تجاوزات کو ہٹایا جا رہا ہے اور اسی مہم کے تحت آج پیتم پورہ کی سڑک پر بلڈوزر کے ذریعہ انہدامی کارروائی ہوئی۔दिल्ली में अवैध निर्माण पर बड़ा बुलडोजर एक्शन!दिल्ली के पीतमपुरा-शालीमार बाग रोड पर सड़क चौड़ीकरण परियोजना के तहत दिल्ली विकास प्राधिकरण (DDA) ने बड़ी कार्रवाई की है। सरकारी जमीन और बीच सड़क पर अवैध रूप से बनी एक मजार को बुलडोजर चलाकर ध्वस्त कर दिया गया है।इस कार्रवाई का… pic.twitter.com/ue6nYoWXbn— NMF NEWS (@NMFNewsNational) July 14, 2026بتایا جا رہا ہے کہ پیتم پورہ میں انتظامیہ نے منگل کے روز بلڈوزر کارروائی کی، جس کے تحت مزار کو پیتم پورہ-شالیمار باغ سڑک سے ہٹایا گیا۔ کثیر پولیس فورس کی موجودگی میں یہ مزار ہٹائی گئی۔ اس بلڈوزر ایکشن سے علاقہ میں افرا تفری پیدا ہو گئی، لیکن انتظامیہ نے حالات کو خراب نہیں ہونے دیا۔ دہلی حکومت نے ناجائز قبضوں کو ہٹانے میں کسی بھی طرح کی نرمی اختیار نہیں کرنے کی ہدایت اعلیٰ افسران کو دے رکھی ہے، اس لیے تجاوزات کو ہٹانے کا سلسلہ بلارخنہ جاری ہے۔